ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے اسلام آباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کی پیش کش کر دی

اسلام آباد سے عمید اظہر

پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کا سلسلہ سات دھائیوں پر مشتمل ہے۔ اس کی ایک اور مثال
دارلحکومت میں چینی سفیر کی جانب سے اسلام آباد کو اسمارٹ سٹی بنانے کی پیش کش کی صورت
سامنے آیا۔
چین کے سفیر نوگ رونوگ نے سی ڈی ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے ملاقات
کی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے چینی سفیر کو ادارے کے دارلحکومت میں جاری کام کے بارے میں
بریفینگ دی۔

چیرمین سی ڈی اے نے چین سے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ملنے والے تعاون کو سراہا۔
چینی سفیر نے چیئرمین سی ڈی اے عامرعلی احمد کا بریفنگ پر شکریہ ادا کیا اور چیئرمین کو مستقبل میں
بھی چین کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
چینی سفیر نے سی ڈی اے کی اسلام آباد میں ہونے والے ماحول دوست کام پر تعریف کی اور اسلام آباد کو
اسمارٹ سٹی میں بدلنے کے لیے سی ڈی اے کو پیش کش بھی کی۔
چینی سفر نے پاک چین دوستی کے لینڈ مارک پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر کا دورہ بھی کیا۔
خیال رہے اسلام آباد میں چیئرمین سی ڈی اے کی قیادت میں فقیدالمثال کام کیے جارہے ہیں۔ پورے شہر میں
جگہ جگہ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ صفائی ستھرائی اور صحت افزا ماحول کی اپنے کیا پرائے سب ہی تعریت کر رہے ہیں۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں