English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مدرسے میں طالب علم سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم سے انکار کردیا

القمر

مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم سے انکار کردیا۔
ملزم عزیز الرحمان کو کینٹ کچہری میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
پولیس نے درخواست دی کہ ملزم اعتراف جرم کرنا چاہتا ہے، دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کیا جائے۔
اس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس زبردستی بیان دلوانا چاہتی ہے اس لیے موکل سے دس منٹ ملنے دیا جائے۔
ملاقات کے بعد ملزم عزیزالرحمان نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں اعتراف جرم سے انکار کر دیا ، ملزم کا موقف تھا کہ پولیس زبردستی اعترافی بیان لینا چاہتی ہے۔
خیال رہے کہ پولیس تفتیش میں ملزم اعتراف جرم کرچکا تھا اور ملزم کی طالب علم سے زیادتی کی ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے