English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اٹلی ایمبیسی اسلام آباد میں انوکھی واردات، چور 1 ہزار شینجن ویزے لے اڑے

‏ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہوٸی ہے۔
‏اٹالین ایمبیسی اسلام آباد کے ویزہ لاکر روم سے 1000 شینجن ویزہ سٹکرز چوری کرلیے گٸے۔
اٹلی کے سفیر نے تحقیقات کے لیے دفتر خارجہ اور ایف آٸی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

‏چوری ہونے والے 750 شینجن ویزہ سٹکرز سیریل نمبرز ITA041913251 تا ITA041914000‏جبکہ 250 ویزہ سٹکرز کا سیریل نمبر ITA041915751 تا ITA041916000 بتایا گیا ہے۔
‏ایمبیسی اٹلی نے ⁦‪دفتر خاارجہ اور ایف آٸی اے ‬⁩ سے استدعا کی ہے کہ ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر ان سیریل نمبرز کے حامل پاسپورٹس پر سفر کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔
چوری شدہ سیریل نمبرز پر سفر کرنے والوں کو گرفتاری کے بعد ایمبیسی کو مطلع کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے