English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے پاکستان سفر پر پابندی لگادی

القمر

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے پاکستان کا سفر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ خارجہ امور کی وزارت نے
کہا ہے کہ اس کے شہری بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام،نمیبیا، زیمبیا، کانگو، یوگنڈا،
سیرالیون، لائبیریا، جنوبی افریقا اور نائجیریا کا سفر نہیں کرسکتے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیروں، آفیشل وفود اور وہ افراد جن کے پاس ماضی میں بزنس ویزہ ہوں انہیں اس
پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیر و سیاحت کا موسم اپنے عروج پر ہے لیکن بدقسمتی سے کورونا وائرس کی وبا
نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے۔ موجودہ صورت حال میں اپنے شہریوں کو اس آفت سے بچانے کےلیے انتہائی
قدم اٹھایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے