English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جھنگ میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش 45 روز بعد بھی نہ مل سکی، اہل خانہ نے کیمپ لگالیا

القمر

جھنگ سے ابوتراب ترابی

زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا،رشتہ داروں کے ساتھ دریا کنارے سیر کے لیے جانے والا نوجوان قتل ہوا یا دریا میں ڈوبا۔
معمہ 45 روز بعد بھی حل نہ ہوسکا،بی ایس اردو فائنل سمسٹر کا طالبعلم 22سالہ توقیر بشارت دریائے جہلم میں موضع چاندنہ کے مقام پر سترہ مئی کو دوستوں کے ساتھ دریا کنارے سیر کے لیے گیا مگر توقیر واپس آیا اور نہ ہی آج تک اس لاش نہ مل سکی۔
انصاف کے منتظر،کھلے آسمان تلے دریا کنارے بیٹھے بوڑھے والدین اپنے نوجوان بیٹے کی لاش کو ترس گئے ہیں۔بے بس اور لاچار بوڑھے والدین بیٹے کی لاش کی تلاش کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف سے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی دہائیاں دے رہے ہیں،والدین کی آنکھوں میں کبھی نہ تھمنے والے آنسو تو دوسری طرف ننھی معصوم بہنیں بھی غم سے نڈھال ہیں،توقیر کی بہنیں اپنے بھائی کی لاش نہ ملنے تک اپنے گھر واپس لوٹنے کو تیار نہیں بلکہ بھائی کے کپڑے اور کتابیں دیکھ کر تڑپتی رہتی ہیں،دوسری جانب پولیس نے متاثرہ اہلخانہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حراست میں لے رکھا ہے،پولیس حکام جلد ہی بڑی پیش رفت کا دعویٰ کررہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے