English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز

القمر

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ بچوں کی پڑھائی کا سب سے زیادہ حرج ہوا ہے۔
امتحانات کو لے کر ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب صورت حال میں بہتری کے بعد امتحانات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے چند روز قبل امتحانات لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے بعد آج سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو چکے ہیں۔
میٹرک کے طلبہ کے لیے شہر بھر کے 438 اسکولز اور کالجز میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے رائج ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مجموعی طور پر تین لاکھ 48 ہزار 249 طلبہ و طالبات
امتحان میں حصہ لے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے