English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے 350 پاکستانی جاں بحق

القمر

کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا سے 350 پاکستانی
جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یواے ای میں کورونا سے مجموعی طور پر ایک ہزار 843 اموات ہوئی ہیں۔.

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں بھی
عائد کی گئی ہیں۔ پاکستان کے متعدد شہری کئی مہینوں سے واپسی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پروازوں
کی بندش اور پابندیوں کی وجہ سے وہ وطن کے ہو کر رہ گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور مختلف شعبوں میں 15 لاکھ سے زائد پاکستانی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی مجموعی آبادی تقریبا ایک کروڑ کے قریب ہے۔ اس آبادی میں 88 لاکھ سے زائد غیر
ملکی ہیں جن میں زیادہ تعداد بھارت کے شہریوں کی ہے۔

اسی طرح متحدہ عرب امارات کی سات ریاستوں میں سے سب سے زیادہ پرکشش دبئی کی آبادی 3 لاکھ 43 ہزار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے