ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی سرحدوں پر بہتر میجمنٹ اور سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہوچکے ہیں

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہا ہےکہ مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ، سیکیورٹی انتظامات ناگزیر
ہیں، ہمیں بدلتی صورت حال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں، کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں
ہونا ہوگا۔

پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کررہا ہے کورونا وباء کی روک تھام میں تمام رینکس نے
سول انتظامیہ سے تعاون کیا۔ کورونا کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ
(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

طالبان نے وسط ایشیائی سرحدوں کے بعد ایران سرحد پر بھی قبضہ کرلیا
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو
آپریشنل تیاریوں، تربیتی، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا 31 اگست تک ہو جائے گا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو کور کے زیر اہتمام جاری وار گیمز پر بھی بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے وار گیمز میں آپریشنل منصوبہ بندی، چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا اور اسٹرائیک
کور فارمیشن کی مستقبل سے متعلق تربیتی امور کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پرگیریژن افسران سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہمیں بدلتی صورت حال
میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں، کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں ہونا ہوگا، پاکستان افغانستان
میں امن عمل کی مکمل حمایت کررہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں