English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں دماغ کھانے والا وائرس شہریویں کی جانیں لینے لگا

القمر

کراچی شہر میں دماغ کھانے والے وائرس نے خوف پھیلا دیا ہے۔ نیگلیریا نامی یہ وائرس ایک نیورو سرجن
اور بچے سمیت اب کراچی میں چار افراد کی جان لے چکا ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ
مون سون کے سیزن میں انتہائی احتیاط سے کام لیں۔ اس سیزن میں یہ وائرس تیزی سے لوگوں کو اپنا شکار
بناتا ہے۔

نیگلیریا وائرس ناک کے ذریعے دماغ کے اگلے حصہ میں داخل ہوکر دماغ کھانا شروع کر دیتا ہے۔ اس وائرس
سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ شہری فوری طور پر اپنی ناک میں انگلیاں ڈالنا بند کر دیں۔

پانی کو زیادہ سے زیادہ ابال کے استعمال کیا جائے اور برسات کا پانی ایک جگہ کھڑا نہ ہونے دیں۔ سوئمنگ
کرتے ہوئے بھی احتیاط کریں۔
اپنی ناک کو سبنھال کے رکھیں غیرضروری طور پر انگلیاں ڈالنے سے گریز کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے