سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آمد پر پابندیوں میں اکتیس جولائی تک توسیع کردی گئی۔
سی اے اے کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سی کیٹگری ممالک سے صرف پاکستانی شہریت رکھنے والے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔
کیٹگری سی ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

پاکستان کے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، سری لنکا، جنوبی آفریقہ سمیت 26 ملکوں کو کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔
