English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چاچی کی ڈانٹ پر بھتیجوں‌ نے آٹے میں‌ زہر ملادیا، ماں اور 4 بچے جاں‌ بحق

پاکپتن سے محمد احمد رضا
پاکپتن میں زہریلے پراٹھے کھانے سے ماں اور چار بچوں کی ہلاکت کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا جاں بحق
افراد کو گھی میں زہریلی گولیاں ملاکر قتل کیا گیا گھی میں زہر بچوں کے کزنوں نے بچوں کے والدین
کی ڈانٹ سے تنگ آکر ملایاتھا۔

پاکپتن کی تحصیل عارفوالہ کے علاقہ 143 ای بی میں پراٹھے کھانے سے ماں اور چار بچوں کی ہلاکت کے
افسوسناک واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کو گھی میں زہریلی گولیاں
ملا کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں کے کزن حمزہ اور عظیم نے بچوں کے والد توفیق اور بیوی کی ڈانٹ سے
دلبرداشتہ ہوکر گھی میں زہریلی گولیاں ملائیں۔گھی سے بنائے گئے پراٹھے کھانے سے حالت غیر ہوگئی
تھی تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد
جان کی بازی ہار گئے ۔
پولیس نے دوران تفتیش شک کی بنیاد پر دونوں ملزمان کو حراست میں لیا تو دونوں نے ملزمان نے
اعتراف جرم کرلیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے