English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں انڈین وائرس کے حملے، اسکولز، ہوٹلز، پارک اور سی ویو بھی بند

القمر

کراچی سمیت سندھ بھر میں انڈیز کورونا وائرس ڈیلٹا ویرینٹ کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر پھر سے پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کوویڈ ٹاسک فورس کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ انڈور ڈائننگ کل رات سے بند کر دی جائے گی۔ اسکول کلاس اول سے اٹھویں تک جمعہ سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نویں کلاس اور اس سے زائد تعلیمی ادارے سوائے امتحانات کے بند کردیے جائیں گے۔ تفریحی پارکس، واٹر پارکس، سی ویو، ہاکس بے اور کینجھر جیل پر بھی کوئی نہیں جاسکے گا۔
اسی طرح سنیما ، انڈور جمز اور انڈور کھیل بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا عید پر کورونا مزید پھیلنے کے پیش نظر دیگر شہروں میں ایسے ہی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے