English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا سے بچاو کی ویکسین نہ لگوانے پر گورمے بیکرز سمیت متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں

القمر

نوشہرہ ورکاں سے عمران حیدر بخاری

کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پر نوشہرہ ورکاں میں 12 دوکانیں سیل اور ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ عمران نذیر انفورسمنٹ انسپکٹر کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کی ٹیم نے شہر کی مختلف مارکیٹس میں دوکانداروں اور سیل مینز کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے۔
ویکسینیشن نہ کروانے پر ایمن آبادی برفی اصغر ہوٹل اور گورمے بیکرز سمیت 12 دوکانیں سیل کر دیں۔ تمام دکانیں ویکسینیشن کروانے اور جرمانے کی ادائییگی کے بعد ڈی سیل کی جائیں گی۔
اس موقع پر انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ملک و قوم کی مفاد میں جلد از جلد سرکاری سنٹر سے بالکل مفت کورونا ویکسینیشن کا کورس کروائیں ورنہ ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے