بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ
کارروائی کے دوران سری نگر میں مزید 2 کشمیر ی نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے سری نگر کے علاقے دنمار عید گاہ میں محاصرے اور تلاشی کے
دوران ایک مکان کو کیمیائی مواد سے تباہ کر دیا جس میں موجود عرفان اور بلال احمد نامی دو نوجوان
شہید ہو گئے۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے لوگوں کو علاقے
کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے دنمار عیدگاہ
اور سری نگر کے دیگر علاقوںمیں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے
