ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اوورسیز پاکستانیوں کا اولین نوعیت کا احتجاج

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اورسیز پاکستانیوں نے اولین نوعیت کا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے
اورسیز پاکستانی پرویز لوسر کو ممکنہ طور پر سول ایوارڈ دینے کے لیے منتخب کیے جانے پر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیلجیم کے شہری پرویز لوسر پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا
کہ پرویز لوسر کو سول ایوارڈ نہ دیا جائے اس سے ملک کی مزید بدنامی ہو گی۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ہمارے مطالبے کو منظور نہ کیا گیا تو عید کے بعد اورسیز پاکستانی بڑی تعداد
میں مظاہرہ کریں گے۔ صرف یہی بلکہ ملکی وقار سے منسوب ایوارڈز کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی سوالات
اٹھائے جائیں گے۔

پاکستان کا یورپ میں امیج بلند کرنے اور کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے والوں کو نظرانداز کر کے کسی
غیرسنجیدہ شخص کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا جانا سنجیدہ افراد کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہو گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اچانک ہونے والے مظاہرہ کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں