English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرونگ اسکولز الائنس کے چئیرمین اور صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات

سرونگ اسکولز الائنس کے چیئرمین قاضی نعیم انجم اور صدر میاں رضا الرحمن نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا عمران خان تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں سرونگ اسکولز بھی حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

میاں رضا نے کہا ایجوکیشن کارڈ تعلیم سہولت کارڈ وقت کی اہم ضرورت ہے اسے عام شہری کو فائدہ پہنچے گا اور تعلیم عام ہوگی ۔اسکولوں پر کمرشلائزیشن فیس کا اطلاق غیر منصفانہ ہے گورنر صاحب سے اس کو ختم کرنے کی استدا کی ہے۔
اسی طرح قاضی نعیم نے کہا حکومت بچوں کو انٹرنیٹ کے غلط استعمال کرنے سے روکنے کے لیے کوئی اپلیکیشن بنائے۔
سرونگ سکولز کو کرونہ کی وجہ سے بہت معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا حکومت معاشی پیکیج کا اعلان کرے ۔
بچوں کی تعلیم کی خاطر حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے