گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے راجہ شاہد حسین اور دیگر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔
ملاقات میں اہم سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات کرنے والوں میں مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف
مرزا عدیل بیگ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری (پی ٹی آئی) اورسینیر راہنما(پی ٹی آئی) محمد خرم شہزاد
شامل تھے۔
تحریک انصاف کے راہنما فرزندپوٹھوہار مرکزی فوکل پرسن ٹو سیکرٹری جنرل براۓ میڈیا راجہ شاہد حسین نے
گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ ہونے والے آزاد کشمیر کے عام انتخابات پر بھی بات چیت کی گئی۔اس حوالے سے راجہ شاید حسین کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی طرح آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی کا خواب ضرور پورا ہو گا ، عوام کا معیار زندگی بڑھانے کے لئے پہلی بار عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ، جن کے مثبت نتائیج سامنے آئیں گے۔
گورنر پنجاب سے راجہ شاہد اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات
القمر
