آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانے کا حکم دے دیا۔ چیف سیکرٹری کو خط بھی لکھ دیا گیا۔
آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی آزاد کشمیر میں جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
وزیر موصوف کی آزاد کشمیر میں تقریروں سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے ۔اشتعال انگیز بیانات سے انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے ۔
الیکشن کمیشن کے خط میں لکھا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے ضابط اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
چیف سیکریٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی تقریروں سے آزاد کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ
القمر
