پاکستان قومی زبان تحریک فیصل آباد کا اہم اجلاس ڈسٹرکٹ بار فیصل اباد کے لئیر کلب میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں یکم اگست کو اسلام آباد میں ہونے والی “کل پاکستان جشن آزادی اور نفاذ اردو کانفرنس” میں شرکت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور احباب کو شرکت کی دعوت دی گئی،اجلاس میں فیصل اباد سٹی اور چنیوٹ کی ضلعی کابینه جلد مکمل کرنے اور ممبر سازی شروع کرنے کا اعاده کیا گیا،اجلاس کی صدارت
رانا راشد علی خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور پاکستان قومی زبان تحریک فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر شوکت علی نے کی،منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان قومی زبان تحریک فیصل اباد ڈویژن رانا محمد خاں،ریڈیو اینکر نعیم فیروز گجر ایڈوکیٹ،محترمه صباحت گیلانی،ناول نگار محمد فیاض ماهی،عثمان اصغر پاشا ایڈوکیٹ،محمد عثمان احمد ودیگر نے شرکت کی۔
جشن آزادی و نفاذ اردو کانفرنس کے لیے پاکستان قومی زبان تحریک کا اجلاس
القمر
