سابق گورنرسندھ ممتازبھٹو94برس کی عمرمیں انتقال کرگئے ہیں۔ ممتازبھٹو کچھ عرصےسے علیل تھے۔
ترجمان ابراہيم ابڑو کے مطابق ممتازبھٹوکاانتقال کراچی ميں ان کی رہائشگاہ پرہوا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کے چچا زاد بھائی سردار ممتاز بھٹو 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تدفین آبائی
گائوں میرپور بھٹو میں کی جائے گی۔
سینئیر سیاستدان سابق وزیر اعلی و گورنر سندھ سردار ممتاز علی بھٹو 28 نومبر 1933 کو نوڈیرو کے گاؤں
میرپور بھٹو میں پیدا ہوئے۔ 87 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔
ممتاز بھٹو نے 1959 میں لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی وہ پاکستان پیپلزپارٹی
کے بانی رکن تھے۔ 1967 سے 1989 تک پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے۔
سردار ممتاز بھٹو 32 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ رکن سندھ اسمبلی بنے 1972 میں نگران وزیر اعلی سندھ
کے طور پر فرائض سرانجام دئے۔ 1971 میں آٹھویں گورنر سندھ کی حیثیت سے بھی خدمت سرانجام دیں۔
شہید بے نظیر بھٹو سے اختلافات کے باعث 1989 میں ون یونٹ فیڈریشن کی بنیاد پر اپنی سیاسی سندھ
نیشنل فرنٹ پارٹی کا قیام عمل میں لائے۔ انہوں نے کئی سال سندھ کے حقوق کی جنگ لڑی انہیں ڈہیسر
سندھ کے خطاب سے نوازا گیا۔
No related posts.
