ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سفیر کی بیٹی نے اغوا کا ڈرامہ رچایا، پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے اغوا کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ڈرامہ قرار
دے دیا ہے۔ تفتیش نے تمام حقائق کھول کر رکھ دیئے ہیں۔ تفتیش کے ثبوت اور افغان سفیر کی بیٹی کے
بیان میں واضع فرق ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی اسلام آباد، راولپنڈی کی مارکیٹ اور بعد میں
دامن کوہ پھرتی رہی۔ افغان سفیر کی بیٹی نے جھوٹ بولا اور یہ کوئی اغوا نہیں ہوئی۔

افغان سفیر کی بیٹی نے کہا کہ اس کا فون چھن گیا لیکن پھر فون اسی سے برآمد ہوا۔ اس لڑکی نے 4
ٹیکسیاں بدلیں۔

چہرے پر کٹ اور خون کے نشان والی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف
اندر اور باہر سے منفی پروپیگنڈا کیا گیا لیکن حقائق اس کے برخلاف نکلے ہیں۔

افغانستان نے واقعہ کے بعد اپنے سفیر اور سینئر عملے کو بھی واپس بلالیا۔ پاکستان افغانستان کے تعلقات پر
نظر رکھنے والوں کا ماننا ہے کہ واقعہ کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہے۔

افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال میں پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے یہ سازش تیار کی گئی ہو گی لیکن
پاکستان کے اداروں نے تفتیش کر کے حقائق دنیا کے سامنے پیش کر دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں