English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی عدالت سے ملزم ہتھکڑی سمیت پولیس حراست سے فرار

القمر

کراچی میں عدالت کے احاطے سے ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم عبدالہادی کو
ملیر کی عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔

ملزم پولیس کی حراست سے باآسانی فولادی ہتھکڑی کے ساتھ ہی نو دو گیارہ ہو گیا اور پولیس والوں کو
خبر تک نہ ہوئی۔

سچل تھانے کی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملزم کو گرفتار تھا۔ واقعہ پر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ
تحقیقات کر رہے ہیں کہ ملزم کس طرح بھاگنے میں کامیاب ہوا۔

غفلت برتنے پر سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ عدالتی کارروائیاں کور کرنے
والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ کہ عدالتوں سے جتنے بھی قیدی فرار ہوئے ان میں سے 99.9 فیصد واقعات میں
پولیس اہل کار ہی ملوث پائے گئے ہیں۔

عدالتی احاطے میں بھی ملزمان کے ہتھکڑی لگی ہوتی ہے جس کا ایک سرا پولیس اہل کار کے ہاتھ میں
ہوتا ہے پھر کیسے ممکن ہے کہ فرار کی پولیس والوں کو علم نہ سکے؟

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے