English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کی مداخلت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

القمر

مظفر آباد سے راجہ قیصر افضل
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزراء کی آزاد کشمیر کے انتخابات میں براہ راست مداخلت کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔
فاروق حیدر خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وفاقی وزراء کی تلخ زبان کی وجہ سے آزاد کشمیر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ وزیر امور کشمیر پیسے دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا چیف سیکریٹری کوارڈنیشن کے لئے رکھا گیا ہے چیف ایگزیکٹو میں خود ہوں۔ عوام پر فائرنگ کرنے والے وزیر امور کشمیر کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟

میں دوستوں کے ساتھ مشورہ کر رہا ہوں اسلام آباد دھرنا دیں گے۔ عمران خان عالمی ایجنڈے کے تحت لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد بنانا چاہتا ہے۔ عوام کے سامنے اپنا مقدمہ رکھنا چاہتا ہوں یہ وزیراعظم آئین کو پامال کررہا ہے۔
پی ٹی آئی نے لوگوں کو لڑانے کی کوشش کی سیاست کو پراگندہ کر دیا ہے۔ بھٹو کو غدار کہنے کا حق انھیں کس نے دیا؟
مظفرآباد میں نیوز کانفرنس کے دورن راجہ فاروق حیدر نے کہا پیسے دیکر لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے آپ ہمیں غلام سمجھتے ہیں؟

اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم غلامی کی زندگی نہیں گزارنا چاہتے ہمیں برابری کا حق چاہیے۔ تقسیم کشمیر اور آزاد کشمیر کو صوبہ نہیں بننے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے