English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں قربانی کے جانور پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

القمر

قربانی کے جانور بھینسے پر فاٸرنگ کے واقعہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے اودھم مچا دیا ہے۔ بھینس
کو پکڑنے کے لیے یونی ورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھوٹا کیا بڑا سب آتشی اسلحہ نکال لائے۔

کراچی میں عید پر بھی کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ

پورا علاقہ وقفے وقفے سے فائرنگ سے گونجتا رہا۔ اس دوران پوری ویڈیو بناکے کسی صارف نے سوشل میڈیا
پر ویڈیو اپ لوڈ کر دی۔ بس پھر تو شہر بھر میں اس کے چرچے ہو گئے۔

ویڈیو ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے بھی ہتھے چڑھ گئی جس پر پولیس نے ویڈیو کی مدد سے کارروائی کرتے
ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکپ کر دیا۔

کراچی یونی ورسٹی ہاٶسنگ سوساٸٹی میں قربانی کے جانور پر ظلم اور بربریت کے واقعہ نے سب ہو پریشان
کردیا تھا۔ سچل پولیس نے ویڈیو کی مدد سے شناخت کر کے عمران، زبیر، عطاالرحمان، نور علی، وسیم احمد،
معین الرحمان، سلمان اور عرفان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان سے کارتوس سمیت رپیٹر اور دیگر اسلحہ
بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔

چند سال پہلے بھی کراچی میں اسی طرح کا واقعہ ایک مدرسہ میں پیش آیا تھا جہاں گائے پر طلبہ نے فائر
کیے تھے۔ علما کرام نے بے زبان اور وہ بھی اللہ کی راہ میں قربان کرنے والے جانور پر اس طرح فائرنگ کی
شدید مزمت کی ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے