English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں بارش کے امکانات معدوم، حبس اور گرمی مزید بڑھنے کا امکان

القمر

کراچی میں مون سون بارش کادوسرااسپیل کمزورپڑگیا،شہرکاموسم گرم اور حبس رہے گا۔ 24 اور 25
جولائی کو شہرقائد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

مون سون کا دوسرا اسپیل سندھ کےشمال مشرقی علاقوں میں برسےگا۔ پی ڈی ایم اےسندھ نےممکنہ بارشوں
کے پیش نظروارننگ جاری کردی۔

کراچی میں ڈیلٹا ویرئنٹ کی تباہی، شاپنگ مال شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ اسکول بھی بند

آئندہ 24 گھنٹوں میں تھر پارکر،میرپورخاص،سکھر،لاڑکانہ میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔ 23
جولائی تا 25 جولائی ان علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نےسندھ اور مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتحال کی وارننگ جاری کی ہے۔ شہر
قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری رہ سکتاہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہیں،صبح اور شام میں
بوندا باندی کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے