English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں لوٹ مار کرنے والے خاندان کا ایک اور چشم و چراغ گرفتار

القمر

کراچی ائیرپورٹ سے نکلنے والے مسافروں کو لوٹنے والے بدنام زمانہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان لوٹ مار
کی وارداتوں کیلئے سفید رنگ کی سوک کار استعمال کیا کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوف کی علامت بننے والی سفید رنگ کی سوک کار بھی قبضہ میں لے لی گئی۔
ناظم آباد پولیس نے ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم اور ناکہ بندی کے زریعے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے دو کارندوں
کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان میں کامران عرف امان اور جاسم شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان
بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان شہر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سفید رنگ کی سوک میں
ائرپورٹ سے واپس آنے والے مسافروں کو لوٹتے تھے۔

گرفتار ملزمان نے لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف اب تک آٹھ سے زائد مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا چکی ہیں۔ گرفتار ملزمان پیشہ ور مجرم ہیں اور ان میں سے کامران کا بھائی 6 سال قبل پولیس مقابلہ میں مارا جاچکا ہے دوسرا بھائی عدنان ائرپورٹ ڈکیتی کیس میں جنوری 2021 سے جیل میں ہے۔
گرفتار ملزم جاسم کا بڑا بھائی بھی اڈیالہ جیل میں ہے وہ بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے