امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اسد مجید نے دورہ ہیوسٹن میں ڈیمو کریٹک اراکین کانگریس سے
ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات سمیت افغانستان کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کیا گیا۔

ظہرانہ پر ہونے والی ملاقات کا اہتمام ممتاز پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید
نے کیا۔
قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی ،ممتاز بزنس ٹائیکون تنویر احمد ،عدنان اسد ڈاکٹر آصف قدیر اور
دیگر عمائدین ظہرانے میں شریک ہوئے۔
کانگریس رہنما رینڈی ویبر نے اس موقع پر کہا پاکستان میں چین کی Involvement پر شکایت اور
تحفظات کے بجائے امریکا کو پاکستان کے ساتھ مثالی تعلقات قائم کرنا چاہیے جو کہ ماضی کے تعلقات
کا آئینہ دار ہوں ۔

رکن کانگریس ایل گرین نے کہا خطے میں قیام امن اور امریکا طالبان مزاکرات میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔
شیلا جیکسن لی نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات ناگزیر ہیں جس کے لیے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے سفیر اسد مجید خان ڈیموکریٹک رہنماؤں سے کہا پاکستان خطے میں امن کے فروغ کیلے کوشاں ہے۔
