English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز

القمر

پشاور سمیت صوبے کے8تعلیمی بورڈز میں آج سے نویں اورگیارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔پشاور کے8تعلیمی بورڈ میں کل6لاکھ72ہزار196طلباءمتحانات دیں گےجس میں نویں جماعت کے 4لاکھ15ہزار962طلباء اورگیارہویں جماعت کے2لاکھ 56ہزار234طلباء امتحانات دے رہے ہیں۔

خیبرپختونخواکے 8اضلاع میں نویں جماعت کے امتحانات کیلئے2ہزار554امتحانی مراکز اورگیارہویں جماعت کیلئے صوبے کے 8اضلاع میں13سو85امتحانی مراکز قائم کئے ہیں۔جبکہ امتحانی ہالوں کے اطراف میں فوٹواسٹیٹ مشین لگانے پر دفعہ 144نافذاورامتحانی ہالز میں موبائل فونز اور دیگر آلات لانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔امتحانی ہالوں کی سی سی ٹی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ویکسینیشن نہ لگوانے والے اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے لیے نہیں چھوڑا جائے گا۔محکمہ تعلیم کے حکم پر نقل کرنے والے اور نقل فراہم کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے