مردان سے عظمت گل
محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری
نہاد علی عرف یاسر ولد عبدالستار سکنہ قاسم علاقہ تھانہ طورو مردان سے گرفتار کر لیا ملزم
سی ٹی ڈی مردان ریجن کو 14 دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
فرہاد علی عرف عبدالرحمن ولد گل نبی سکنہ تورڈھیر ضلع صوابی سے گرفتار کیا گیا یہ بھی سی ٹی ڈی
مردان ریجن کو 4 دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

امروز بمقام اسڑ خوڑ علاقہ تھانہ چورہ مردان سےگرفتار کر کے ڈھائی کلو بارودی مواد بمعہ پرائما کارڈ
سفیٹی فیوز ،ڈیٹو نیٹر ،02 عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ 07 عدد کارتوس اور 6
موبائل فونز بھی قبضے میں لیے گئے۔
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان محسن قادر گروپ سے ہے۔
مجرم اشتہاری نہاد علی عرف یاسر کی صوبائی ح
کومت نے سر کی قیمت 7 ملین مقرر کی ہے مجرم
اشتہاری فرہاد عرف عبدالرحمن کی بھی صوبائی حکومت نے سر کی قیمت 4 ملین مقرر کررکھی ہے ۔
تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔
