ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوجرانوالہ کے کمشنر کا شاہی کتا لاپتہ، پولیس کو آج تلاش کرنے کا حکم

گوجرانوالہ شہر کے نظم و نسق کے انچارج کمشنر ذوالفقار احمد گھمن کا کتا کسی نے چوری کر لیا خود سے
کہیں چلا گیا۔ کتے کی گمشدگی نے کمشنر گوجرانوالہ کو انتہائی پریشان کر دیا ہے۔

بھائیوں نے ملازمت سے روکنے کے لیے بہن کے پیروں اور گلے زنجیر ڈال دی

کمشنر نے حکم دیا ہے کہ آج ہی میرا شاہی کتا نہ ملا تو سب کا انجام برا ہوگا۔ کمشنرگوجرانوالہ کتا گم
ہونے پر سیخ پا ہوگئے پولیس اور کارپوریشن عملے کی دوڑیں لگ گئی کتا ڈھونڈنے کے لئے شہر بھر میں
اعلانات کیے جارہے ہیں۔

کمشنر گوجرانوالہ ذولفقار احمد گھمن کا شاہی کتا کمشنر ہاوس سے گم کیا جس کے بعد سرکاری
محکموں کو جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔ پولیس کی نفری اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ شاہی کتا
ڈھونڈنے کے لئے شہر بھر میں رکشوں پر اسپیکر لگا کر کتے کی گمشدگی کے اعلانات کروا رہے ہیں۔

کمشنر گوجرانوالہ کا ملازمین کو ہر حال میں آج ہی کتاتلاش کرکے کمشنر ہائوس پہنچانے کی
سخت تلقین کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں