English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین نے قرضہ اتارنے کا آسان طریقہ بتادیا

نیویارک سے غالب عباس

نیوجرسی کے رہائشی پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین ایس سٹی کوائن کے سی ای او سید عمران شاہ نے
کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کا قرضہ اتارنے کا طریقہ بتا دیا۔

عمران شاہ نے ایس ٹی کوائن کے نام سے ایک کرپٹو کرنسی متعارف کروائی ہے جس کا مارکیٹ کیپ ایک ماہ
میں تیس ملین تک پہنچ چکا ہے ان کی کوشش ہے کہ ایک سال میں مارکیٹ کیپ کو ایک ٹریلین تک لے کر
جائیں ایس ٹی کوائن کو مارکیٹ میں آئے ابھی تین ہفتے سے کم کا عرصہ ہی گزرا ہے کہ پوری دنیا سے ایک
ملین ڈالر کے قریب کوائن کو خریدا جا چکا ہے ۔

عمران شاہ کا کہنا تھا اگر پاکستانی حکومت کرپٹو کرنسی کو لیگل کر دے تو حکومت کو اس مد میں بڑا
منافع ہو سکتا ہے چونکہ ابھی صرف پوری دنیا کہ تین فیصد افراد ہی کرپٹو کرنسی کو استعمال کر رہے ہیں اگر
ہم اس جلدی فیصلے کریں تو پاکستان کے لیے نئے سرمایہ کاری کے مواقع کھلیں گے ۔

اگلا دور کرپٹو کرنسی کا ہی ہے امریکن بینکس اور دیگر مالیاتی ادارے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کروانے
کے بارے میں سوچ رہے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ ایس ٹی کوائن تقریبا ایک ملین کے قریب کوئنز پاکستانی
حکومت کو عطیہ کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے