English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں انتہائی سخت لاک ڈاؤن، سڑکوں پر رینجرز پولیس بھی الرٹ

کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے وار کے بعد آج سے انتہائی سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا
ہے۔ سڑکوں پر اور اہم چورنگیوں پر رینجرز، پولیس اور ٹریفک کنٹرول کرنے والے اہل کار بھی گاڑیوں
میں چیکنگ کر رہے ہیں۔

تمام مارکیٹس اور فوڈ اسٹریٹ بھی بند کی ہوئی ہیں صرف ٹیک آوے اور آن لان کاروبار کیا جارہا ہے۔
شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران بعض مقامات پر غیرمعمولی ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ جہاں قانون نافذ
کرنے والے اہل کار گاڑیوں میں جھانکتے رہے لیکن اور گاڑیاں رک رک کے چلتی رہیں۔

شہریوں نے اس عمل پر حیرانی ظاہر کی ہے کہ محض جھانکنے سے کیا پتہ چل جاتا ہے کہ گاڑی میں
کورونا والے سفر کر رہے ہیں یا نہیں؟

دوسری جانب موبائل سم بند ہونے کے خوف کی وجہ سے ویکسنیشن سینٹرز پر بہت زیادہ رش دیکھنے
میں آرہا ہے۔ یہ رش بھی کورونا پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔

سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ شہریوں کی زندگی مزید پریشان ہونے سے بچائے اور انتظامات کو
بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔ اگر بدنظمی کا یہی عالم رہا تو پھر مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے