English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں بغیر ویکسنیشن فضائی سفر پر پابندی عائد، سرٹیفکیٹ لازمی دیکھانا ہوگا

پاکستان میں فضائی سفر کر نے والے مسافر ہو شیار ہوجائیں۔ مسافروں کے لیے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دیکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاندرون ملک فضائی سفر کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کے بغیر اندرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ پابندی کا اطلاق آج یکم اگست سے اندرون ملک جانے والی پروازوں پر لاگو ہوگیا۔ بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ غیرملکی شہری بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ایسے پاکستانی جن کے پاس بیرون ملک ویکسی نیشن کی دستاویزات موجود ہوں،انہیں بھی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پی آئی اے سمیت تمام نجی ائیر لائینزز مسافروں کا بورڈ جاری کرنے سے پہلے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کر نے کی پابند ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے