کچرا پاکستانی اور کوڑا دان امریکی جی ہاں جناب صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی شہر سوات میں
امریکی کوڑا دان نظر آرہے ہیں۔
جگہ جگہ لگائے گئے کوڑا دان امریکی تعاون سے نصب کیے گئے ہیں جن پر یو ایس ایڈز کا نشان بھی
نمایاں ہے۔ ان ڈسٹبنز کا مقصد سوات کے قدرتی حسن کو آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔
تحریک انصاف اور خیبر پختونخوا حکومت کے بلندو بانک دعوے ان کچرے دانوں میں واضح طور
نظر آ رہے ہیں۔
سوات کی سڑکوں پر نصب کچرا دان حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں اس معاشرے کی سماجی پستی کا کیا
حال ہوگا جہاں گندگی اٹھانے کے لیے بھی بیرونی مدد درکار ہو۔
امریکا کے خلاف پراپگنڈا کرنے والے عناصر اس حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے کہ پاکستان میں صحت اور
تعلیم سے لے کر کچرا تک اٹھانے میں امریکا ہی ہے جو حکومت پاکستان کی مسلسل مدد کر رہا ہے۔
امریکا کا سوات میں کوڑا دان نصب کرنا حکومت پاکستان کے لیے قابل تقلید منصوبہ ہے۔ اگر تمام شہروں
بلخصوص سیاحتی مقامات پر کوڑا دان نصب کردیے جائیں تو پاکستان کے خوبصورت علاقے آلودہ ہونے
سے محفوظ رہ سکیں۔
