English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مری کی شاہراؤں سے آگاہی بورڈ غائب، سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

القمر

مری سے راجہ عثمان علی

   محکمہ ہائی وے مری کی لا پرواہی کے باعث ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔ ایکسپریس وے سے مری شہر کی طرف  مسیاڑی چوک سے مری، لارنس کالج گھوڑا گلی، مری امپروومنٹ ٹرسٹ،جھیکاگلی اور شہر کی طرف آنے والے اہم ترین روڈ پرسیاحوں کی سہولت کیلئے مختلف علاقوں کی طرف جانے والوں کی آگاہی کیلئے لگائے تمام بورڈزغائب کر دئیے گے ہیں اور یہ ہی حال چوک شوالہ کا ہے جہاں سے مری جھیکاگلی،لارنس کالج کے بورڈ بھی کافی عرصے سے غائب کردئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے مری آنے والے سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورسیاح جگہ جگہ گاڑی کھڑی کرکے راستے پوچھتے نظرآتے ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں بھی بری طرح متاثرہورہی ہے جبکہ موبائل کی غلط ڈائریکشن کی وجہ سے بھی سیاحوں کو میلوں دور کاسفر کرنا پٹرتا ہے،مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ ڈنہ میں نئی فرنچائز آنے اور دیگر کاروباری مراکزکھلنے کی وجہ سے اس اہم ترین شاہراہ کو غیر فال کرنے کیلئے محکمہ ہائی وے نے ان لوگوں کی ملی بھگت سے ایسا قد، اٹھایاجارہاہے،سیاحوں اوراہلیان علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمحکمہ ہائی وے مری سے مطالبہ کیاہے کہ سیاحوں کی مشکلات کودیکھتے ہوئے فوری طور پر ایکسپریس وے مسیاڑی چوک سے شوالہ لنک روڈ پر مختلف مقامات پر لگائے گئے بوڑڈز فوری پرانی جگہوں پر نصب کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے