English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حلیم عادل شیخ پر حملہ ناقابل برداشت ہے، عنایت علی رند

القمر

نواب شاہ سے اسد بخاری

سابق ممبر صوبائی اسمبلی و پی ٹی آئی سندھ کے جوائنٹ سیکریڑی عنایت علی رند کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر حملہ کیا گیا پولیس حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہے پیپلز پارٹی ہم سے معافی مانگے ورنا ہم سے بھی کوئی توقع نا رکھی جائے۔

عنایت علی رند کا پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گذشتہ روز زرداری ہاوس کے گیٹ پر اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ پر شرپسندوں نے حملہ کیا ہے حملہ آوروں کی جانب سے انڈے ،پتھراو اور فائرنگ کی گئی اور انتظامیہ نے واقع کے کچھ دیر بعد ہی تمام ثبوت مٹا دیئے انہوں نے کہا کہ ،پیپلز پارٹی ہم سے ایک ہفتہ میں معافی مانگے اگر معافی نہ مانگی گئی تو ہم سے بھی کوئی توقع نا رکھی جائے انہوں نے کہا کہ بلاول ہو یا کوئی اور لیڈر ہم بھی ایسا ہی عمل کریں گے جیسا انہوں نے کیا ہے عنایت رند کا کہنا تھا کہ شہیدبینظیربھٹو کے زمانے میں ایسا اقدام کبھی نہیں ہوا ہے یہ زرداری لیگ ہے انہوں نے کہاُکہ یس ایس پی کی جانب سے ابھی تک ہم سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے واقع میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا ایس ایس پی آفس اور ڈی آئی جی آفس کے سامنے دھرنے دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے