English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پر نچلے درجہ کا سیلاب، متعدد بستیاں زیر آب

القمر

لیہ سے فہیم منجوٹھہ

حالیہ مون سون بارشوں سے دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب نے لیہ کے مقام پر تباہی مچا دی، لیہ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی فصلات میں داخل ہونے سے مکینوں کی سونا اگلتی فصلات تباہ ہوگئیں جبکہ مکانات بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔۔ 3 لاکھ 4ہزار کیوسک پانی کے سیلابی ریلے نے جکھڑ سپر کے مقام پر قریبی علاقہ میں داخل ہو گیاجہاں پختہ سڑکات بھی سیلابی ریلے میں بہ گئیں، بستی گاڑھا، بستی گدارہ، بستی سرائی، بستی چانڈیہ، بستی سیہڑ سمیت دیگر بستیوں میں سیلابی پانی داخل ہوچکا ہے؛متاثرین نے امدادی کارروئیاں شروع نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیامظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری ریلیف کمپس ان کی مشکلات کم کی جائے اور مستقل بنیادوں پر سپر بند قائم کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے