English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کون ہیں؟

القمر

سردار عبدالقیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور کے دولی خاندان سے ہے۔ یہ خاندان مغل قوم کی
ذیلی شاخ ہے۔ نیازی ان کا تخلص ہے جس سے ایک دلچسپ کہانی جڑی ہے۔

90 کی دہائی کے اوائل میں سردار عبدالقیوم نیازی پونچھ کی ضلع کونسل کے ممبر تھے اور مسلم کانفرنس کے
سربراہ سردار عبدالقیوم خان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم تھے۔

دونوں کا نام یکساں ہونے کی وجہ سے ان کے اخباری بیانات اور سرکاری احکامات میں تمیز مشکل ہو جاتی تھی
اور ضلع پونچھ کی انتظامیہ کئی مرتبہ ضلع کونسل کے رکن کے احکامات کو وزیر اعظم کے احکامات سمجھ کر
ان پر عملدرآمد کر دیتی۔ اس پر سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نے انہیں اپنے نام کے ساتھ کوئی دوسرا نام
منسلک کرنے کی تجویز دی اور یوں انہوں نے اپنے نام کے ساتھ نیازی لکھنا شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ نیازی ان کا خاندانی نام نہیں اور نہ ہی ان کے خاندان میں کوئی دوسرا شخص اپنے نام کے
ساتھ نیازی لکھتا ہے۔

17 جولائی، 2021 کو باغ میں انتخابات سے قبل ایک جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی
فہرست پڑھتے وقت جب سردار عبدالقیوم نیازی کا نام سامنے تو وزیر اعظم عمران خان نے بھی حیرت کا
اظہار کیا تھا۔

اس موقع پر اعمران خان نے رک کر یک دم کہا: ’نیازی یہاں کیسے آ گیا، میں بڑا حیران ہوں، ویسے ہم نیازی
ساری جگہ پھیل گئے ہیں۔‘
ضلع کونسل کے رکن رہنے کے علاوہ سردار عبدالقیوم نیازی 2006 سے 2008 تک مسلم کانفرنس کی حکومت
میں وزیر خوراک اور بعد ازاں 2010 سے 2011 تک سردار عتیق کی دوسری کابینہ میں وزیر جنگلات بھی
رہ چکے ہی

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے