جے ایس بینک میں رکھے سونے کے زیورات پیتل کے زیورات سے تبدیل کرنے کے معاملہ کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
گرفتار آپریشن مینیجر ذولفقار جونیجو نے کیس کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا لیکن عدالت نے ملزم ذوالفقار کی درخواست مسترد کردی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ ٹرائل کورٹ دو ہفتوں کے اندر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائے۔
ملزم کے وکیل کا کہنا ہے ذوالفقار علی جونیجو کو غیر قانونی طور پر کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔عدالت سے استدعا ہے کے کیس ختم کیا جائے۔
عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ ملزم اس وقت کہاں ہے ؟
وکیل نے کہا ملزم ذوالفقار علی جونیجو گرفتار ہے اس کے خلاف 3 اگست کو کیس بنایا گیا۔
عدالت نے پھر پوچھا کیا آپ نے درخواست ضمانت کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا ؟
وکیل نے کہا جی ہاں
ٹرائل کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی ہے۔
پولیس کے مطابق جے ایس بینک میں زیورات کے اسکینڈل
کا انکشاف بنک کی گلستان جوہر برانچ کے آڈٹ کے دوران ہوا۔
آڈٹ کے دوران چیک کرنے پر پتہ چلا کے لاکرز میں موجود سونے کے زیورات نقلی ہیں۔ زیورات کے معائنہ سے معلوم ہوا کہ زیورات پیتل کے تھے جن پر سونے کا پانی چڑھا تھا۔
جہانگیر صدیقی بینک کی دو برانچوں کے عملے نے کروڑوں روپے مالیت کے اصل زیورات نقل سے تبدیل کردیے۔
بینک کے لاکرز میں اصل زیورات آرٹیفشل سے تبدیل کئے جانے کا انکشاف
القمر
