English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو مسلکی ریاست میں بدلنے کی کوشش کرنے والے ناکام ہوں گے

القمر

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم
کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک
ہے اسے مسلکی ریاست میں بدلنے کی کوشش کرنے والوں کے مقدر میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔

نواسہ رسول ﷺ کی مجالس پر مقدمات کے اندراج کی غیر مسلم معاشرے میں بھی کوئی مثال نہیں ملتی۔
حکومت عزاداری کے پروگراموں کو مطلوبہ سہولیات فراہم کرے۔ عزاداران پر مقدمات کا اندراج متعصبانہ
طرز عمل ہے۔ان ریاستی اہلکاروں اور افسران کا محاسبہ ہونا چاہئے جواختیارات سے تجاوز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کربلا دنیا بھر کے حریت پسندوں اور انصاف پرستوں کی مشترکہ میراث ہے۔یہ ظلم اور لادین
نظام کے خلاف جرات مند للکار کا نام ہے۔تاریخ بشریت میں واقعہ کربلا جیسی کوئی مثال سرے سے موجود نہیں۔اس وقت وطن عزیز کو لاتعداد داخلی و خارجی مشکلات کا سامنا ہے۔ملک میں بسنے والے مختلف طبقات کو رواداری اور بھائی چارے کا عملی اظہار کرنا ہو گا۔ مختلف مکاتب فکر میں علمی اختلافات کوئی آج کی بات نہیں یہ چودہ سو سالوں سے موجود ہیں۔جو لوگ ان اختلافات کو تفرقہ بازی اور انتشار میں بدلنا چاہتے ہی ان کا دین سے کوئی تعلق نہیں وہ استعمار کے ایجنٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد ایک ایسی ریاست کے حصول کے لیے تھی جہاں تمام مکاتب فکر مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرسکیں۔ اس ملک میں شدت پسندی کی قطعاََ گنجائش نہیں۔اس ملک کو کسی مسلک کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔اگر شدت پسند عناصر پر قابو نہ پایا گیا تو ملک کی سالمیت و بقا کے لیے خطرات میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ توزان پالیسی کے تحت ملت تشیع کے ایسے لوگوں پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جو اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔ جو اخوت و بھائی چارے کا پرچار کرتے ہیں۔حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے۔انہوں نے قوم سے کہا ہے کہ عزاداری کے پروگراموں کے دوران ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے ۔یہ ہم سب کی اخلاقی ،شرعی اور عقلی ذمہ داری ہے کہ اس وبا سے بچائو کے لیے حکومتی ہدایات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے