English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خلیج فارس صورت حال پر ایران کے سفارت خانہ کی پاکستانی میڈیا سے اپیل

القمر

ایران نے بحیره عرب اور خلیج فارس میں بحری جہازوں پر حملوں اور سیکیورٹی سے متعلق خبروں کو
مکمل طور پر مشکوک قرار دیا ہے۔ پاکستان میں ایرانی سفارت خانہ نے اپنے بیانیے میں موجودہ
صورت حال میں خواہش ظاہر کی ہے کہ مخصوص سیاسی اغراض کے لئے میڈیا کے ذریعہ کسی قسم
کی فضا تیار کرنے سے متعلق میڈیا مالکان دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔

یہ بات کسی وضاحت کی طالب نہیں غاصب صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دیرینہ عداوت کی بدولت نئی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی ایران میں اقتدار کی پرامن اور باوقار منتقلی کے بعد الزام تراشی اور خطہ میں کشیدگی پیدا کرنے کے در پے ہے۔

افسوسناک طور پر کچھ مغربی طاقتیں بھی اس منفی اور مخصوص عزائم کے حامل سلسلے کی حمایت کر رہی ہیں۔
صیہونی حکومت نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جے سی پی او ای (JCPOA) سے متعلق دوسرے ممالک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کے سلسلہ میں بھرپور رکاوٹیں کهڑی کرے۔
صیہونی حکومت کی حالیہ سازش بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے
لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے بھرپور جوابی کاروائی کی مکمل تیاری کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کی طرح اس طرح کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور اشتعال انگیز حرکات کا مقابلا نہایت جواں مردی کے ساتھ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی سیاست بحیره عرب اور خلیج فارس میں امن و امان، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکهنے پر مبنی ہے۔ ایران کی بحری افواج نے خطے سے گذرنے والے بحری جہازوں کو بھرپور امداد اور معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ضرورت پیش آنے پر مکمل بحری سپورٹ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ نیوی گیشن سسٹم میں کسی بھی مشکل پیش آنے پر، اسلامی جمہوریہ ایران مدد کے لۓ تیار ہے اور انتہائی باریک بینی سے صورت حال پر نظر رکھے گا۔
ایران دیگر ممالک کو بھی مکمل تعاون کی پیشکش کرچکا ہے۔ آزاد اور حقیقت پسند میڈیا سے درخواست ہے مخصوص عزائم کے حامل میڈیا کی فضا سازی سے آگاه رہیں اور ایسے واقعات سے متعلق رپورٹنگ کے لیے معتبر ذرائع سے رجوع کریں۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے