English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پانچ دن کی بندش کے بعد طالبان نے پاکستان افغان چمن بارڈر کھول دیا

چمن سے رپورٹر عبدالخالق ا چکزئی

چمن پاک افغان بارڈر افغان طالبان کی جانب سے 5 روزہ بندش کے بعد کل سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھولا رہے گا۔آل پارٹیز جن میں جمعیت علماء اسلام، پشتونخوا امیپ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی پی ٹی ایم جمعیت علماء اسلام این ال انجمن تاجران و سول سوسائٹی کے مشترکہ وفد نے جمعیت علماء اسلام ضلع چمن کے امیر مولانا روزی خان کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل ضلع چمن سے ان کے آفس میں ملاقات ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک افغان بارڈرباب دوستی کی بندش ، چمن میں آمن وآمان، منشیات، کوئٹہ چمن روڈ پر پرائیویٹ چیک پوسٹ پر فریش فروٹ اے سی ٹیلر سے فی گاڑی دس ہزار بھتہ خوری پر مکمل تفصیل سے تبادلہ خیال ہواجس پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل کی جانب سے تمام مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کا وعدہ کیا اور تمام سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں سول سوسائٹی سے معاونت اور ساتھ دینے کی بھی اپیل کی جس پر تمام سیاسی پارٹیوں، آل انجمن تاجران و سول سوسائٹی نے بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے پاک افغان بارڈر کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر پاکستان نے نہیں بلکہ افغان طالبان نے بند کر رکھا تھا افغان بارڈر کل بھی پاکستان کی جانب سے کھلا تھا۔

آج بھی جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایس او پیز کے تحت پاک افغان بارڈر پر وقت کا دورانیہ کم کر دیا تھا جو کہ صبح 8 سے 11 بجے تک تھا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان نے یہ جو وقت بڑھانے کا فیصلہ کیا یہ چمن کے عوام اور ٹریڈ کے مشکل کی وجہ سے کیا گیا ہے اس فیصلے کے ساتھ ساتھ پاک افغان بارڈر پر کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے ہم نے ٹیمیں بھی بڑھا دی ہے اب جو بھی لوگ پاک افغان بارڈر پر پاکستان میں داخل ہونگے ان سب کو ویکسن لگایا جائے گا پاک افغان بارڈر پر وقت کا دورانیہ بڑھانے کا جو فیصلہ ہے یہ سفارتی لحاظ سے نہیں ہوا بلکہ لوکل لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامی لیول پر کیا گیا پہلے قومی شناختی پر پر لوگ افغانستان میں داخل ہوتے اور افغانستان سے افغانی شہری تذکرہ پر پاکستان میں ہوتے رہے ہیں ابھی پاکستان شہریوں کو قومی شناختی کارڈ پر افغانستان میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جبکہ افغانی شہریوں کو افغانی تذکرہ پر پاکستان آنے کی اجازت ہوگی انہوں بتایا کہ پاک افغان بارڈر اب پہلے کی طرح صبح 8 سے شام 4 بجے تک کھولا رہے گا جس سے عوام کو سفر اور ٹرانسپورٹ میں بھی آسانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے