English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں چوری کی ایک اور بڑی واردات

القمر

کراچی میں چوری کی ایک اور بڑی واردات
سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور 20 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا۔نجی سیکورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈیلیور کرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی
آئی آئی چندریگر روڈ پر گارڈز کچھ رقم لے کر نیچے اترے تو ڈرائیور وین لے کر فرار ہوگیا۔
وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔ڈرائیور نے وین ایک گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔
میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے
ایس ایس پی سٹی کے مطابق مقدمہ سکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا ہے
مقدمے میں امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے