بولان سے ارشاد لاشاری
پاکستان پیپلز پارٹی کچھی کے صوبائی رہنما رئیس فرحان غنی جمالی نے کوئٹہ بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے اور سیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ پورے ملک بالخصوص بلوچستان کے ام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
سیکورٹی اداروں اور عوام کی امن وامان کی بحالی کے لیئے گراں قدر قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نالائق حکومت داخلی و خارجی سطح پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں حکومتی کارکردگی تسلی بخش نہیں وزیراعظم پاکستان کوصرف باتیں کرنا آتی ہیں یہ کام نہیں کرسکتے اقتدار سے پہلے جتنے جھوٹ بولے تھے عوام جان چکی ہے ہوائی باتیں کرنے والا حقیقت میں عوام کو ذلیل کرنے کے سو کچھ نہیں کر سکتا عوام کے چہروں سے مسکراہٹ چھینے والوں کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں غریب کی جونپڑی میں اندھیرا ہے نئی گاڑیوں کی بجائے آٹا چینی اور بنیادی ضروریات سے محروم عوام کی ضروریات زیادہ اہم ہے انہوں نے کہا ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے روشن پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔
دنیا کی معیشت بہتری کی طرف جبکہ نالائق حکمرانوں نے عوام کو فاقوں کی طرف دھکیل دیا ہے تبدیلی سرکار کی نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے عوام کو اس شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی شکل میں بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے رئیس فرحان غنی جمالی نے ککا 3 تین سالوں میں مافیا خوشحال ملک بدحال ہے نیا پاکستان تحریک انصاف حکومت نے ملک وقوم کو وہ نقصان پہنچایا ہے جو آمریت کے ادوار میں بھی نہیں پہنچا۔
پاکستان پیپلز پارٹی آنے والے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے اپنی 23کروڑ غریب عوام کی خدمت کرے گی پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے بہت جلد سیلکٹیڈ حکومت کا تختہ گرجائے گا۔
