English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز بیٹے کی شادی گوالمنڈی میں کرتی تو کھانا میں دیتا، مشیر داخلہ

القمر

مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم نواز کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نا جانے آپ کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں . حقیقت یہ ہے کہ آپ ایک مجرم ہیں جو ضمانت پر ہے. آپ کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ بیرسٹر شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ مریم نواز آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں کیونکہ خطرہ ہے کہ آپ واپس نہیں آئیں گے.
آپ کے والد ، دو بھائی ، کزن اور چچا سب اشتہاری اور نے قانون سے بھاگے ہیں. جنید صفدر کے نانا لارڈ آف والتھمسو نہیں ہیں. آپ کو یہاں شادی کرنی چاہیے جہاں آپ جڑیں ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں.
گوالمنڈی لاہور میں بہترین کھانا پیش کرتا ہے.آپ اور تمام دوسرے اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔اس کے بعد اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کریں.۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے