English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 67 اموات، سندھ اور پنجاب زیادہ متاثر

القمر

کورونا وائرس کے وار پاکستان میں بڑھتے جارہے ہیں۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد
موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔ زیادہ تر اموات صوبہ سندھ اور پھر پنجاب میں ہوئیں۔

14 اگست کو بھی ملک بھر میں 54 ہزار 204 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3ہزار 711 کے
ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مجموعی طور پر 87 ہزار 209 افراد کورونا سے اس وقت متاثر ہیں۔

حکومت مسلسل قوم سے اپیل کر رہی ہے کہ زندگیوں کو بچانے کے لیے کورونا سے بچاؤ کی رائج ایس او پیز
پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جائے۔

محرم الحرام میں عزاداروں کو چاہیے کہ وہ مجالس میں شرکت وقت ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے