وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے اس خطرات کو فیس کرنے کیلئے سخت سے سخت انتظامات کیئے عاشورہ کے موقع پر انتظامات سخت سے سخت کرنے پر لوگوں کو تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے۔ایسی صورتحال پر عوام سندھ حکومت سے تعاون کریں یوم عاشورے پر امن امان برقرار رکھیں۔
مواچھ گوٹھ میں بزدلانہ واقعہ ہوا ہے اس میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوئی مواچھ گوٹھ کے واقعے کی اب تک کسی نے زمہ داری بھی نہیں لی ہے کے یہ کس نے کروایا یہ بزدلانہ واقعہ ہے اللہ تعالی ان دہشتگردوں کو دوزخ نصیب کرے گا۔حکومت اپنی پوری کوشش کرے گی محرم الحرام اور اسکے بعد بھی سیکیورٹی انتظامات بہتر رہیں۔
