English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

تفتان سے سلیم ساسولی

پاک ایران کے سرحدی کمیٹی کا اجلاس تفتان سے متصل ایرانی سرحدی علاقہ میرجاوا کی حدود میں ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں 8 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان نے
کی جس میں سول انتظامیہ، لیویز فورس، پولیس، فرنٹیئر کور، این ایل سی اور پاکستان کسٹمز کے
حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایران کے 8 رکنی وفد کی قیادت میرجاوا کے مرزبان درجہ اول لیفٹیننٹ کرنل ابو الافضل نے
کی۔ ڈیڑھ گھنٹے جاری اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام نے سرحدی امور بالخصوص باہمی تجارت،
آمد و رفت اور غیر قانونی نقل روکنے کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے پاک ایران تجارت کی فروغ کے لیے سرحد کے دونوں جانب تجارتی گاڑیوں کی نقل و حمل
میں آسانی، سہولیات میں اضافے اور تفتان سرحد پر مشترکہ سرحدی مارکیٹ کی فزیبیلٹی تیار کرنے پر
بھی بات کی۔

پاکستانی حکام نے زور دیا کہ ایران غیر قانونی پاکستان تارکین وطن کی مروجہ طریقے سے وطن واپسی کو یقینی
بنائے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان نے ایرانی حکام سے تفتان میں واقع تجارتی راہداری زیروپوائنٹ گیٹ
اور سفری راہداری مروجہ اصولوں اور کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کا مطالبہ کیا اور سرحد پر آباد
لوگوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔

ایرانی حکام نے یہ معاملا حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ مشترکہ اجلاس میں سرحدی امور
کے متعلق باہمی تعاون اور پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے