English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبرپختونخوا میں سیاحت کو نقصان پہنچانے کی سازش ، سیاحوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم

القمر

خیبرپختونخواہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کوششیں کر رہی ہے۔ اسی لیے ملک بھر سے
سیاح پختونخواہ کی طرف جارہے ہیں۔ ایسے میں وہاں سیاحوں کو لوٹنے والے گروہ بھی سرگرم ہو چکے ہیں۔

آئی جی پولیس معظم جا انصاری نے کہا ہے لوئر دیر اور چکدرہ میں 5 اگست کو سیاحوں کو لوٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ سوات کے علاقے میں 9 اگست کو دوڈکیتی کے واقعات رونما ہوئے۔ تمام واقعات کی تفتیش کے لئے تمام اداروں نے مل کر کام کیا۔
تمام وارداتوں میں ملوث ایک ہی گروہ ملوث پایا گیا اور پولیس نے 4 افراد گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 102 موبائل فونز اور 4لاکھ 15 ہزار روپے بھی قبضے میں لیے گئے۔

آئی جی کے مطابق ملزمان سے ایک گاڑی، موٹرسائیکل ،پستول اور جعلی نمبر پلیٹس بھی ملی ہیں۔ ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹوپیاں پہن کے کارروائی کرتے تھے۔ ملزمان تخریب کاری کی وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
پولیس نے اس خطرناک نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا ہے۔ اب تمام سیاح ہمارے صوبے سیروتفریح کے لئے بلاخوف آسکتے ہیں۔ جن عناصر نے سیاحت کے شعبے کو نقصان پہنچایا ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے