English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین نے گوادر حملے پر تشویش ظاہر کردی حکومت جامع حکمت عملی اپنائے

القمر

گوادر میں چینی انجنیرز کے قافلے پر خود کش حملہ کے ردعمل میں اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا بیان سامنے آگیا۔
سفارت خانہ کا کہنا گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر کام کرنے والے چینی عملے کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔
حملے میں ایک چینی شہری زخمی، دو بچےجاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ہم
حملے میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔

چینی قافلے پر خودکش حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں حکومت پاکستان حملے کی جامع تحقیقات کر کےمجرموں کو سخت سزا دے۔
مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے پاکستانی ادارے سیکورٹی اقدامات یقینی بنائیں۔
پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال خراب ہوئی ہے۔ پے درپے دہشت گرد حملوں میں کئی چینی شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو چوکنا رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سفارت خانہ کا کہنا ہے چینی شہری غیرضروری نقل و حرکت کم کر کے موثر حفاظتی اقدامات اپنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے